اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنے گا، ایف 9 پارک کو حتمی منظوری مل گئی

اسلام آباد میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کے قریب ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے ایف-نائن پارک کو اسٹیڈیم کے لیے منتخب کرلیا ہے اور اس منصوبے میں ماہر کرکٹر راشد لطیف کو مشاورتی کردار کے لیے شامل کر لیا گیا ہے۔ راشد لطیف ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں پر سی ڈی اے کو معاونت فراہم کریں گے۔ وہ اس سے پہلے اسلام آباد کلب کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

سپریم کورٹ کے گرین ایریا سے متعلق فیصلے کے باعث منصوبے میں قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ تجویز ہے کہ اسٹیڈیم کا بیشتر حصہ گرین ایریا پر مشتمل ہو، جیسا کہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں ہوتا ہے، جہاں مخصوص انکلوژرز میں سبزہ قائم رکھا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کی کلیئرنس کے لیے سی ڈی اے سپریم کورٹ سے رجوع بھی کر سکتا ہے۔ یاد رہے، اس سے قبل سپریم کورٹ نے شکرپڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر روک دی تھی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی