آج بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، انڈیکس نے سارے ریکارڈ توڑ دیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، 100 انڈیکس نے ایک اور ریکارڈ سطح حاصل کرلی۔

کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

ایک موقع پر انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار پوائنٹس کی حد بھی پار کرگیا اور دن کے اختتام پر 1547 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 146,929 پر بند ہوا، جب کہ دن کے دوران بلند ترین سطح 147,005 ریکارڈ کی گئی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی