ڈی جی خان میں المناک حادثہ: پانی بھرنے جانے والی 3 کم سن بچیاں تالاب میں ڈوب گئیں


ڈیرہ غازی خان: راکھی منہ کے علاقے میں تالاب میں ڈوبنے سے تین کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ کے مطابق 8 سے 11 سال کی عمر کی یہ بچیاں پانی بھرنے تالاب پر گئی تھیں کہ پیر پھسلنے سے پانی میں گر گئیں۔

اہلکار نے بتایا کہ مقامی افراد کی مدد سے بچیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی