نوشہرو فیروز کے سول اسپتال کے سولر پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس سے 100 سے زائد سولر پلیٹیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کے نتیجے میں سولر پلانٹ کی 108 پلیٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے شعلوں پر قابو پا لیا۔