گنڈاپور کی حکومت اسلام آباد کی محتاج ہے: گونر کے پی

 


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور جس دن اسلام آباد کی تابعداری چھوڑیں گے، اسی دن ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آ جائے گی۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم جب چاہیں صوبے میں عدم اعتماد لا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق قلعہ بالاحصار سے بھاگنا ہو یا ڈی چوک کا معاملہ، گنڈاپور ہمیشہ اسلام آباد کے احکامات پر عمل کرتے ہیں، اور جیسے ہی ہمارے نمبر پورے ہوئے، ہم ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے چھ منتخب سینیٹرز میں سے ایک حلف اٹھانے نہیں آ سکتا، جبکہ باقی پانچ میں سے بھی ایک سینیٹر ہمارا ہے اور وقت آنے پر وہ ہمارے حق میں ووٹ دے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی