گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مبینہ تشدد کے باعث ایک گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بیٹی پر تشدد کیا گیا، جبکہ اس کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے گھر کے مالک اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔