سندھ بھر میں 15 اگست کو چہلم امام حسینؓ کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رہیں گے



 ۱۵ اگست کو چہلم امام حسینؓ منایا جائے گا، اس دن تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جن میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ حکومت کی طرف سے امن و امان اور سکون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ چہلم کے موقع پر بڑے پیمانے پر جلوس نکالے جاتے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے یہ احتیاطی قدم اُٹھایا گیا ہے تاکہ ٹریفک اور سیکیورٹی کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

نوٹیفکیشن میں سرکاری اور غیر سرکاری دونوں اقسام کے تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی