پاکستانی طلباء کے لیے یو کے چیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں آج سے کھل گئی ہیں۔ یہ اسکالرشپ اُن مڈ کیریئر پروفیشنلز کے لیے ہے جو کم از کم 2 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔
اس اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، آنے جانے کا خرچ، ویزا، رہائش اور روزمرہ کے اخراجات کا الاؤنس شامل ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق یہ اسکالرشپ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کے لیے ایک لانچ پیڈ ہے۔
درخواستیں 5 اگست 2025 سے 7 اکتوبر 2025 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔