پاکستان فٹبال میں تاریخ رقم، لڑکوں کی ٹیم کے لیے پہلی بار خاتون منیجر مقرر


پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار لڑکوں کی ٹیم کے لیے خاتون منیجر تعینات کر دی گئی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے عروج سہیل بٹ کو انڈر 17 فٹبال ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔ وہ پی ایف ایف میں بطور سیف گارڈنگ آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں اور فیفا و اے ایف سی سے سند یافتہ سیف گارڈنگ آفیسر بھی ہیں۔

پی ایف ایف کے مطابق یہ فیصلہ فیفا کی سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائر میں شرکت کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی