حافظ آباد کے محلہ اختر ٹاؤن میں 23 سالہ گھریلو ملازم مبینہ تشدد کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
جاں بحق ہونے سے قبل ملازم نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ ملزمان نے تشدد کرنے کے بعد اسے چھت پر پھینک دیا تھا۔
دوسری جانب متوفی کے لواحقین نے اسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملزمان پوسٹ مارٹم کرانے سے گریزاں ہیں اور صلح کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق تمام کارروائی کی جا رہی ہے۔