مظفرآباد کے علاقے میرا تنولیاں میں کچھ نوجوانوں نے مبینہ طور پر ایک لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق تشدد سے بچنے کی کوشش میں لڑکی کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئی، جبکہ زخمی نوجوان کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔