ناسا کا چاند پر نیوکلیئر ری ایکٹر لگانے کا اعلان


ناسا 2030 تک چاند پر ایک نیوکلیئر ری ایکٹر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ ری ایکٹر چاند کی سطح پر انسانی رہائش کے لیے ایک بنیادی قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ ناسا کے قائم مقام سربراہ شا ڈفی اگلے ہفتے اس منصوبے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

اس ری ایکٹر کا مقصد چاند پر توانائی کی ضرورت کو پورا کرنا ہے، جہاں بجلی کا کوئی دوسرا ذریعہ ممکن نہیں۔ نیوکلیئر ری ایکٹر چاند کے مستقبل کے مشنز کو طاقت اور استحکام فراہم کرے گا۔ چین اور روس پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ 2035 تک چاند پر ایک نیوکلیئر پاور اسٹیشن تعمیر کریں گے۔

چاند پر رہائش کے لیے پائیدار توانائی کا نظام سب سے ضروری شعبہ ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی