گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے قریبی دوست زین احمد سے شادی کر لی ہے۔ زین احمد ایک معروف پاکستانی برانڈ کے کریئیٹو ڈائریکٹر ہیں۔ نکاح کینیڈا میں ایک نجی تقریب میں ہوا جہاں صرف دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
مداحوں نے کمنٹس میں اس نئے جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی۔ دراصل مداحوں کو اس رشتے کا کچھ اندازہ پہلے سے تھا۔ آئمہ اور زین کو متعدد تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ انسٹاگرام پر بھی دونوں نے ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ اس سے قبل اداکار شہباز شگری سے منگنی کر چکی ہیں۔ دونوں کی ملاقات فلم "پرے ہٹ لو" کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ کچھ عرصہ تعلق میں رہنے کے بعد انہوں نے منگنی کا فیصلہ کیا۔
تاہم ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر شہباز شگری سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔