بھارت نے پاکستان کو دوبارہ FATF کی 'گری لسٹ' میں ڈالنے کی درخواست کی


خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں، لیکن ہمارے ادارے انہیں چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے "گڈ طالبان" اور "بیڈ طالبان" کا ذکر بھی کیا۔ بھارتی حکومت نے اس بیان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) میں ثبوت کے طور پر پیش کیا اور پاکستان کو گری لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔


بھارتی حکومت نے اپنی درخواست کے ساتھ علی امین گنڈاپور کے بیان کی ترجمہ بھی FATF میں جمع کرائی ہے، تاکہ پاکستان کے اداروں کے خلاف کارروائی ہو سکے۔ بھارتی حکومت کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان کے ادارے طالبان اور دوسرے دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں، اس لیے FATF کی جانب سے پاکستان پر پابندیاں لگنی چاہئیں۔


پہلے بھی بھارتی میڈیا نے پاکستان کو گری لسٹ میں ڈالنے کی بات کی تھی اور اب انہوں نے اس نئے بیان کے ذریعے FATF میں اپنا موقف مزید مضبوط کیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی